اداکارہ میرا کی فلم باجی برطانوی ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں دکھائی جائے گی

باغی ٹی وی : اداکارہ میرا کی فلم باجی رواں سال لندن میں برطانوی ایشین فلم فیسٹیول 2020 میں دکھائی جائے گی یہ فیسٹیول 25 مارچ سے5 اپریل تک منعقد کیا جائے گا اور فلم باجی اس فیسٹیول کے دوران تین بار دکھائی جائے گی
https://www.instagram.com/p/B9mSpbbp9TI/?igshid=t871govgw06v
باجی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیجانے والی اطلاع کے مطابق فلم کی پہلی بار27 مارچ کو اے آر سی آرٹس سینٹر اسٹاکٹن میں نمائش کی جائے گی، دوسری بار فلم 29 مارچ کو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاس گو کی اسٹریتھکلائیڈ یونیورسٹی میں دکھائی جائے گی اور تیسری بار یکم اپریل کو ریجنٹ اسٹریٹ سینما لندن میں دکھائی جائے گی

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث متعدد فیسٹیولز اور کانفرنسز کنسٹرز اور تمام شوبز سرگرمیاں منسوخ کردی گئیں ہیں تاہم برطانوی ایشین فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا یہ فیسٹیول منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

واضح رہے کہ برطانوی ایشین فلم فیسٹیول سے قبل فلم وینکور انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول اور موزیک فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے موزیک فلم فیسٹیول میں بھی فلم باجی نے دو ایوارڈز اپنے نام کئے تھے

Shares: