کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا، حفاظتی اقدامات کیلیے فنڈز بھی جاری

0
38

کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا، حفاظتی اقدامات کیلیے فنڈز بھی جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کیلئے 240 ملین روپے کی رقم جاری کر دی.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم محکمہ صحت کو دی گئی ہے،کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی آلات خرید لیے گئے ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اسٹاف کو ٹریننگ کرا دی گئی ہے، اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کے حوالے کردیا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہیلی کاپٹر پنجاب کے عوام کی امانت ہے انہی کی سہولت کے لیے استعمال ہوگا.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں، شادی ہالوں اور سینما گھروں کو بند رکھنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں، پرہیز علاج سے بہتر ہے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب علاقوں میں جائیں اور حفاظتی اقدامات کریں. پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حفاظتی اقدامات جاری ہیں، شہر کے مختلف پارکوں میں شہریوں کے ہاتھ دھلوانے کے لئے پانی کا انتظام کر دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کا ابھی تک ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا، مشتبہ مریض سامنے آنے پر ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور کلئر قرار دے دیا گیا.

Leave a reply