مرگی کے مریض کو دورہ پڑنے پر کرونا کا مریض سمجھ لیا،بھگدڑ مچ گئی،سابق امیدوار ایم پی اے بھی بھاگ نکلے

0
50

مرگی کے مریض کو دورہ پڑنے پر کرونا کا مریض سمجھ لیا،بھگدڑ مچ گئی،سابق امیدوار ایم پی اے بھی بھاگ نکلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے جھنگ مین قل خوانی کے دوران مرگی کے مریض کو دورہ پڑنے پر شہریوں نے کرونا وائرس کا شور ڈال دیا جس سے بھگدڑ مچ گئی، سابق امیدوار ایم پی اے اور اس کے گن مین بھی مسجد سے بھاگ نکلے

جھنگ میں کرونا وائرس کا خوف مسجد میں قل خوانی کے دوران ایک شخص مرگی کے دورہ کی وجہ سے گر گیا لوگوں نے شور ڈال دیا کرونا وائرس آگیا قل خوانی کے دوران بھگڈر مچ گئی،مقامی سیاسی شخصیت سابق امیدوار ایم۔پی اے کے پہلے گن مین بھاگے پھر وہ بھی بھاگ کھڑے ہوئے مسجد میں افراتفری مچ گئی

رشید چوک جھنگ مسجد کے اندر قل خانی کے دوران ایک شخص اٹھ کر مولوی کو کاغذ پر قرآن پاک کے ختم کے ثواب کی غرض سے اٹھا کہ واپسی پر اچانک اس کی گردن اکڑی اور کانپتے کاپنتے گر گیا اور گردن ایک طرف اکڑ۔گئی سینکڑوں لوگوں پر خوف طاری ہوگیا کہ کرونا سے بندہ مرگیا اور کسی نے اس پر توجہ نہ دی اور افرتفری میں۔بھاگ کھڑے ہوئے اور ایک دوسرے کو روندتے ہوئے بھاگنے لگے مقامی شخصیت کے گن مین بھی انہیں چھوڑ کر بھاگ گئے اور سیاسی شخصیت بھی بعد میں۔اٹھ کھڑی ہوئی وہاں عجیب صورتحال ہوگئی اور افراتفری کا عالم ہوگیا

بعد میں سپیکر میں اعلان کیا گیا کہ اسے پہلے بھی دورہ پڑتا ہے اور واپس آجائے کھانا کھا کر جائے جس پر تمام لوگ واپس آئے اور کھانا کھا کر چلے گئے.

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32  اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

Leave a reply