پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں

0
43

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں

باغی ٹی و ی: ترجمان پی سی بی کے مطابلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام ملازمین کو چھٹیاں دے دیں.ملک میں تمام اسٹیڈیم بند کر دئیے گئے ہیں. قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت تمام سینٹرز بند کردیے گئے.کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں پر رہنے کی ہدایات کی ہیں..بورڈ ملازمین کو 24مارچ تک چھٹیاں ملیں ہیں.23 مارچ کو صورتحال کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا.

واضح‌رہے کہ کرونا وائرس،تعلیمی ادارے، پارک، شادی ہالز، ہوٹلز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے

پنجاب حکومت نے سندھ کے مطالبے پر سندھ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔ پنجاب سے کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ سندھ نہیں جائے گی

قبل ازیں سندھ میں انٹرسٹی بس سروس پر بھی عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔ صوبے بھر میں ریسٹورنٹ اور مالز بھی بند ہیں۔ ریسٹورنٹس صرف پارسل دے سکتے ہیں ، سندھ حکومت نے وفاق سے ٹرینیں بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے،

دوسری جانب ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 تک جاپہنچی جبکہ پاکستان میں کرونا سے 2 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، مرنے والے افراد میں ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا ہنگو سے تھا۔

Leave a reply