بھارتی فوج میں کورونا پھیل گیا ، استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

باغی ٹی وی :بھارتی فوج نے کرونا وائرس کے باعث استعفے دینا شروع کردیے ، بھارتی فوج میں‌کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد بھارتی فوج میں کافی افرا تفری کی خبریں ہیں. اس سلسلے میں بھارتی فوج نے اپنے سینئرز کے احکام ماننا بھی ختم کر دیے ہے . معروف صحافی رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج اس وقت شدید خوف و ہراس ہے . بھارتی فوج کی لداخ میں تعینات بٹالین میں ایک فوجی کی ہلاکت ہوئی جب پتا چلا کہ اس کی ہلاکت کورونا سے ہوئی ہے تو پوری بٹالین میں افرا تفری پھیل گئی. اس کے بعد پتا چلا کہ پوری بٹالین کورونا کا شکار ہے .

کورونا کی خبر کے بعد فوج میں خوف اور دہشت کا یہ عالم ہوا کہ بھارتی فوج نے چھٹیاں لینے کے لیے درخواستیں جمع کرانا شروع کروادیں. اکثر نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا . رانا عظیم نے مزید کہا کہ بھارتی فوج میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس وجہ سے دہشت اور خوف کے ماحول کو بھارتی میڈیا چھپا رہا ہے.

ادھر پاکستان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے حوالہ سے تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا کی صورت حال پر تشویش ہے، بھارتی حکومت تفصیلات فراہم کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ضروری سپلائی یقینی بنائے،بھارت کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ختم کرے،مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی وجہ سے سخت تشویش ہے،وزارت خارجہ میں کرونا کے سلسلے میں خصوصی سیل قائم ہے جو سفارت خانوں سے رابطے میں ہے، دفتر خارجہ میں چوبیس گھنٹے کی ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارت خانوں نے کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے ہیں.واک ان قونصلر سروسز وزارت خارجہ نے بند کردی ہیں،تمام شہریوں سے کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات پرعمل کریں،

Shares: