مریدکے (نمائندہ باغی ٹی وی) کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ جی ٹی روڑ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی- حادثے میں بس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے-ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو طبی امداد دینے کے بعد 4 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی اور 5 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا جبکہ 6 زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا-
اطلاع کے مطابق تیز رفتار بس گوجرانوالہ کی طرف جا رہی تھی کہ کالا شاہ کاکو ٹال پلازہ کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے بس میں سوار 15 افراد زخمی ہو گئے- زخمیوں کو فورا” طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا-

تیز رفتاربس بے قابو ہو کر الٹ گئی
Shares: