وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا میں قصابوں نے اپنی دوکانوں پر ہی مذبحہ خانے کھول لئے
تفصیلات کے مطابق بورے والا میں ویٹرنری ڈاکٹر کی نگرانی کے بغیر لاغر و بیمار جانور ذبح کئے جانے لگے ہیں ویٹرنری ڈاکٹر کی جعلی مہریں لگا کر گوشت کی غیر قانونی فروخت جاری ہے محکمہ لائیو سٹاک کی چشم پوشی شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ہے
بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں محکمہ لائیو سٹاک کی مبینہ چشم پوشی سے قصابوں نے اپنی دوکانوں پر ہی بیمار و لاغر جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبحہ کر کے اسکو فروخت کرنا شروع کر دیا شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے
محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کی مبینہ چشم پوشی سے شہر اور مضافات کے قصابوں نے ٹیکس بچانے کے لئے اپنی دوکانوں اور گھروں میں ہی بغیر تصدیق شدہ لاغر و بیمار جانوروں کو ذبحہ کر کے شہریوں میں فروخت کرنا معمول بنالیا ہے قصابوں نے ویٹرنری ڈاکٹر کی جعلی مہریں لگا کر شہریوں کو نجانے کونسے جانوروں کا گوشت کھلانا شروع کردیا ہے شہری کہتے ہیں کہ انہیں کیا پتہ کہ جانور مردہ ہے ۔بینار ہے یا حرام ہے اس غیر قانونی دھندے کا انتظامیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیئے.

وہاڑی : قصاب من مانی پر اتر آئے
Shares: