اسلام آباد:وزیراعظم کا افغانستان کے ساتھ چمن اسپن بولدک سرحد کھولنے کا حکم،پاکستان مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں کوتکلیف میں نہیں دیکھ سکتا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔
Despite global pandemic of COVID 19, we remain committed to supporting our Afghan brothers & sisters. I have given instructions to open the Chaman-Spinboldak border & let trucks crossover into Afghanistan. In time of crisis, we remain steadfast with Afghanistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2020
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا کووڈ-19 کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں اسلام دوسروں کی مدد کا بھی حکم دیتا ہے، ہم گھبرائے نہیں ، ہم اللہ کے فضل وکرم سے بہت جلد نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے
کرونا کے خطرات اپنی جگہ لیکن میں نے اپنے ملک وقوم کو اللہ کے سپرد کرتے ہوئے اوراحتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے چمن-اسپن بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔








