پنجاب میں مریضوں میں اضافہ،چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ قائم، 8 ہوٹلوں میں لگیں گے متاثرین کیلئے 800 بیڈز

0
21

پنجاب میں مریضوں میں اضافہ،چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ قائم، 8 ہوٹلوں میں لگیں گے متاثرین کیلئے 800 بیڈز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب میں اب تک 96مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کے حل کےلیے بھی کمیٹی بنا دی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنیوالے ڈاکٹرز ہمارے ہیروہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیلی ویجز ملازمین کے معاشی مسائل حل کرنے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی،مشکل حالات میں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،

بلوچستان حکومت سے تعاون اورتفتان میں قرنطینہ مرکز کے قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے۔میڈیکل کالجوں میں ٹیلی میڈیسن کا پروگرام شروع کردیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈمیں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء کو مختلف شہروں میں ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔ صوبائی وزراء فی الفور اپنے شہروں میں جاکر صورتحال کا جائزہ لیں اور ضروری اقدامات کریں۔ عوام کوبلوں میں ریلیف دینے کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت کریں گے۔ تفتان سے آنے والے زائرین کو پنجاب میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں ایران میں موجود زائرین کو ایئر لفٹ کرنے کی تجویز پر غورآئی،

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 1250زائرین ملتان کے لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ مرکز میں پہنچ چکے ہیں۔ گجرات ،فیصل آباد اور ٹیکسلا میں بھی قرنطینہ مرکز قائم کیے جارہے ہیں۔ نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی فلورمختص کیے جائیں گے۔ پنجاب میں اب تک 96مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں ماسک اوردیگر ضروری سامان فی الفورمہیا کرنے کی ہدایت کی ہے،
اجلاس میں‌ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں اب تک جن مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان سب کی ٹریول ہسٹری ہے۔ گھروں میں آئسولیشن کے حوالے سے ایس او پیز مرتب کرلی گئی ہیں۔

حکومت پنجاب نے تعلیمی و میڈیکل ایمرجنسی کے بعدصوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی لگا دی۔ پابندی پرائیویٹ پراپرٹیز کے اندر تقریبات پر بھی ہوگی۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہےگی، پابندی کا حکم صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں

Leave a reply