تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل
باغی ٹی وی :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیم گیم کھیلنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔
جو لوگ قرنطینہ میں ہوں گے ان کا خرچہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر راشن پہنچائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ صوبائی اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں کورونا وائر س سے متعلق انتظامات دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوَس میں وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کررہے ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے دو اسپتالوں کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں غریب اورنادار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔گورنر سندھ نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان لاک ڈاوَن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا امدادی فنڈ میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر مہلک وبا سے لڑنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اراکین پارلیمنٹ اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ خصوصی فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس سے ہم نے آگاہی مہم چلانی ہے۔
واضحرہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے۔
قبل ازیں اعلی سول اور فوجی حکام نے کیمپ کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلی سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی مکمل ہدایات کی، انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کیمپ میں حفاظتتی اسپرے کیا جا رہا ہے۔طبی اور سیکورٹی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ قریطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اوراۤرمی کی ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں،پاکستان آرمی کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اۤ رمی کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر کورنا کی تشخیص کے لیے سکریننگ کی سہولیات فراہم کرنیکرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔