مری میں پتریاٹہ کیبل کا آہنی رسہ پلی سے اتر گیا جس کی وجہ سے چیئر لفٹ میں سوار سینکڑوں سیاح پھنس گئے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انچارج چیئرلفٹ کا کہنا ہے کہ تیز ہوا اور بارش رک چکی ہے، جلد ریسکیو کا کام مکمل کرلیا جائے گا، یہ حادثہ اس طرح پیش آیا کہ رسہ پلی سے اترنے پر کیبل کار نیچے کی جانب لٹک گئی ،چیئر لفٹ میں پھنسنے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ ریسکیو ٹیمیں پتریاٹہ کیبل کار کے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

انچارج چیئر لفٹ کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ مینوئل طریقے سےایک ایک کیبل کارکوچلاکر سیاحوں کونکالا جائے. واضح رہے کہ ہر کیبل کار میں 8 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے اور طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے البتہ اب بارش رک چکی ہے اور امدادی کاروائیاں‌ جاری ہیں. 12 کیبل کاروں سےسیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع ہے.

Shares: