پنجاب میں‌ کرونا کے مریضوں‌کی تعداد میں اضافہ
باغی ٹی وی: محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 265 ہوگئی لاہور میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے یوں لاہور میں مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی .گجرات میں کورونا وائرس کے مزید 7 مریضوں کی تصدیق ہو گی ، یوں گجرات میں مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی

گجرانوالہ میں ایک اور مریض میں کورونا کی تصدیق کے بعد تعداد 7 ہوگئی فیصل آباد، منڈی بہاالدین، رحیم یار خان میں 1،1 مریض میں وائرس کی تصدق ہو چکی ہے ، تمام مریضوں کو آئسولیشین وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے،

پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 کا تعلق پشاور، ایک کا کراچی، ایک کا بلوچستان اور ایک کا گلگت بلتستان سے ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 249 کنفرم مریض ہیں، 176 زائرین، 51 لاہور، 2 ملتان، 2 راولپنڈی، 5 گجرات، 3 جہلم، 6 گوجرانوالہ، 1 فیصل آباد، 1 مںدی بہاوالدین، 1 رحیم یار خان، 1 سرگودھا کے مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، تمام شہروں میں بازار اور مارکیٹیں بند ہیں، نقل و حمل پر پابند ی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے

بلوچستان میں بھی آج سے 7 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حمل اور گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی، موٹر سائیکل کی ڈبل سوری پر بھی پابندی لگانے پر غور کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں بھی آج بازار، مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہے,آزاد کشمیر میں بھی تین ہفتے کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں تمام مارکیٹیں، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے،

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے ، جو 6 اپریل تک جاری رہے گا،

پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں

Shares: