61 سالہ معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کو کورونا وائرس کے حوالے سے ایک متنازع ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

باغی ٹی وی : 61 سالہ معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کو کورونا وائرس کے حوالے سے ایک متنازع ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے گلوکارہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے میوزیکل شو منسوخ کردیے تھے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر عالمی وبا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس پر انہیں دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ سامنا کرنا پڑا

دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اگرچہ میڈونا نے انسٹاگرام سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی تاہم اب بھی ان کی ویڈیوز متعدد نیوز ویب سائٹس پر موجود ہے جس میں اداکارہ کو کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں باتھ ٹب میں نہاتی دکھائی دے رہی ہیں میڈونا انتہائی سنجیدگی سے لوگوں کو کہتی ہیں کہ کورونا کو اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کتنے امیر ہیں کتنے مشہور ہیں کتنے غریب ہیں آپ کی قومیت رنگ عمر اور جنس کیا ہے

گلوکارہ نے کہا کہ کورونا وائرس کتنا زبردست ہے کہ اس نے سب کو ایک جیسا ہی کردیا انہوں نے کورونا وائرس جیسی وبا کو زبردست مساوات کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ اس وبا نے سب کو ایک ہی کشتی کا سوار بنادیا ہے

میڈونا نے کہا کہ وہ تو پہلے سے ہی کہتی آ رہی ہیں کہ ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور اگر ہم کسی جہاز میں سفر کریں گے اور وہ جہاز نیچے آئے گا تو ہم سب ایک ساتھ ہی نیچے آئیں گے

ویڈیو کو شیئر کرنے کے بعد گلوکارہ کو دنیا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

Shares: