راولپنڈی :کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات کو پامال کرنےوالوں کے خلاف کارروائی ،اطلاعات کےمطابق شہرمیں شہریوں کوکورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے شاہراہوں پرحکومتی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے روڈ یوزرز کے خلاف ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائیاں جاری ہیں
راولپنڈی سے ترجمان پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر اب تک کل 471 موٹرسائیکل ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کر دیئے،باغی ٹی وی کےمطابق پبلک سروس گاڑیوں کی مختلف کیٹیگری کی وہیکلز کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں .
ادھر ذرائع کےمطابق شہر میں خلاف ورزی پرکل 201 گاڑیوں کو راولپنڈی کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں بند کر دیا ہے ، ادھر پولیس حکام کا کہنا ہےکہ یہ کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں.راولپنڈی ٹریفک پولیس آن گراؤنڈ پنجاب حکومت کے احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کروانے کے لئے مکمل کوشاں ہے.
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہےکہ شہری غیر ضروری گھروں سے بلکل نہ نکلیں کیونکہ جو محدود ہیں وہی محفوظ ہیں . پولیس کا کہنا ہےکہ عوام الناس سے التما س ہے کہ وہ خود بھی کرونا سے محفوظ رہیں اوراپنے اردگرد رہنے والوں کو بھی محفوظ رکھیں








