لندن :کرونا وائرس سے کہیں تباہیاں تو کہیں خوشحالی بھی آسکتی ہے ، بھارت سمیت چند ملک معاشی طورپرابھریں گے ،ماہرنجوم کا نیا دعویٰ ،باغی ٹی وی کے مطابق یوٹیوب پراس وقت ایک ماہر نجوم کی گفتگو چل رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ کرونا وائرس سے دنیا میں کہیں تباہی ہوگی تو کہیں یہ خوشحالی کا سبب بھی بن سکتا ہے
باغی ٹی وی کےمطابق ماہرنجوم اپنے علم کے مطابق یہ معلوما ت دیتا ہےکہ یہ کرونا وائرس کا معاملہ کوئی نیا نہیں بلکہ یہ تو 2018 کے اوائل سے ہی سامنے آگیا تھا ، تاہم اس کی حقیقت اس وقت آشکارہوئی جب جنوری 2020 میں اس نے چین میں تباہی کا یہ سلسلہ شروع کیا
ماہرنجوم کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی شک نہیں اس وائرس نے دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہےلیکن آنے والے سالوں میںیہ بھی ہوسکتا ہے کہ کئی ممالک معاشی طورپربہت زیادہ ابھریں ان میں بھارت سمیت کئی اور ملک بھی ہوسکتے ہیں