اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مجاہد عباس کی ہدایت پرجنرل بس سٹینڈ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں صفائی کا انتظام کیا گیا اور مرد و خواتین کی الگ الگ بہترین انتظار گاہیں بنائی گئیں اور مرکزی داخلے پر بڑے سائن بورڈ آویزاں کرائے گئے۔ جس کی وجہ تلہ گنگ کا بڑا بس سٹینڈ جو کہ کھنڈرات کا منظر پیش کرتا تھا آج بہتریں اور صاف ستھرا بس سٹینڈ بن چکا ہے۔ عوامی حلقہ نے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کے ایسے فلاحی اقدامات کو بھرپور سراہا ہےاور ساتھ ہی ساتھ حکام بالا سے مطالبہ بھی کیا ہے شہر کے وسط میں جو بس سٹینڈ موجود ہے اس کو بھی  جنرل بس سٹینڈ میں ظم کیا جائے تاکہ اندرون شہر ٹریفک کی روانی کا مسئلہ حل ہوسکے۔

Shares: