باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے اور کرفیو کے دوران گھروں میں امداد پہنچانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کے ساتھ ہی نوجوانوں کومطلوبہ معلومات اوررجسٹریشن کے عمل کی تصدیق کا مرحلہ نامکمل ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے،

باغی ٹی وی کو موصول ہونےوالی اطلاعات کےمطابق بعض نوجوانوں نے شکایت کی ہےکہ جب وہ یہ فارم پرکرتے ہیں تو اپنا موبائل نمبر لکھتے ہیں لیکن جب اس فارم کو چیک کرتے ہیں تو آخری ہندسہ نظرنہیں آرہا ہوتا، جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

باغی ٹی وی کےمطابق نوجوانوں کا کہنا ہےکہ جب وہ اکاونٹ بناتے ہیں تو ان کی طرف سے مکمل معلومات دی جاتی ہیں لیکن جب وہ اکاؤنٹ دوبارہ کھولا جاتا ہے تو وہ مکمل نمبرظاہرنہیں ہورہے ہوتے ،

آج صبح سے ہی شہریوں نے سٹیزن پورٹل کی ایپ کو ڈاؤنلوڈ کر کے فارم کی تلاش شروع کر دی، سٹیزن پورٹل ایپ اتنے زیادہ لوگوں نے ڈاؤنلوڈ کی اور اتنی بڑی تعداد ایک وقت میں ایپ پر موجود تھے کہ سٹیزن پورٹل ایپ کا سرور ڈاؤن ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد پریشان ہو رہی ہے کہ ہم رجسٹریشن کیسے کروائیں

Shares: