جماعت اسلامی کا چرچ اور مندروں میں جراثیم کش سپرے ، مذہبی رواداری کی مثال

باغی ٹی وی :جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کورونا متاثرین کو مدد پہنچانے میں پیش پیش ہے. وائرس کے خلاف فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، مختلف عوامی مقامات کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے،جماعت اسلامی

مہم کے دوران چرچ اور مندروں میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کا سپرے کرکے دنیا کو مذہبی روادار ی کا بہترین پیغام دیا گیا کہ اسلام ایک امن و سلامتی کا مذہب ہے اور پاکستان اس مذہب کی تعلیمات پر بنائی گئی ایک ریاست ہے جب کہ دوسری طرف مودی کا بھارت ہے جہاں مسجدوں اور چرچوں مسمار کیا جا رہا ہے .

اس اقدام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے تعریفی پیغامات کا تانتا بندھ گیا، سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندو سماجی کارکن کپل دیو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الخدمت کے چرچ اور مندروں میں بھی جراثیم کش سپرے کرنا ایک بہترین قدم ہے اور یہ مذہبی رواداری کی سب سے بڑی مثال ہے.

Shares: