بنکاک:پاکستانی سٹاراداکارتھائی لینڈ میں پھنس گئے ، حکومت سے واپس لانے کی درخواست کردی ،اطلاعات کےمطابق تھائی لینڈ میں شوٹنگ کے لیےجانے والے پاکستانی اداکار اوراداکارائیں تھائی لینڈ میں پھنس کررہ گئے ہیں‌اورانہوں‌نے حکومت پاکستان سے واپس لانے کی درخواست کردی ہے

باغی ٹی وی کےمطابق اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے اپنی بے بسی کا اظہارکرتے ہوئے ان پاکستانی اداکاروں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں ، حکومت ان کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرے

ادھر ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وبا کے باعث کئی ممالک میں فلائٹ آپریشنز بھی معطل کردیے گئے جس کی وجہ سے پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی کاسٹ بھی تھائی لینڈ میں پھنس گئی۔فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی شوٹنگ اس وقت شروع ہوچکی تھی جب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا بھی قرار نہیں دیا تھا۔

 

https://www.instagram.com/p/B-ctkkjFxdb/?igshid=eln6a3mc4qay

ادھر شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ’ہم لوگ بینکاک سے 4 گھنٹے کی دوری پر ایک جنگل کے قریب ہیں لیکن یہ جگہ کافی محفوظ ہے‘۔اداکار نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ کے تھائی لینڈ میں موجود ہونے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہوئے سارہ لورن ، محب مرزا، شمعون عباسی اورصنم سعید نے کہا ہےکہ وہ اپنوں سے دور رہ کربہت پریشان ہیں حکومت ان کو واپس وطن لانے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کرے

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ مداحوں نے سوال کیا کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کو چھوڑ کر آخر تھائی لینڈ گئے ہی کیوں، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہم بھی اپنے گھروں سے دور ہونے پر کافی پریشان ہیں اور اس بات کی اور پریشانی ہے کہ پاکستان میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے‘۔

خیال رہے کہ فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ہدایات محب مرزا دے رہے ہیں اور اس کی ریلیز رواں سال متوقع ہے۔

Shares: