کرونا وائرس،میڈیا ورکرز کے علاج کے لئے حکومت نے کیا کام کیا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

0
49

کرونا وائرس،میڈیا ورکرز کے علاج کے لئے حکومت نے کیا کام کیا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور سلامتی کے لئے کیئر فار میڈیا کے نام سے ایپ کا اجراءکر دیا ہے .

یہ ایپ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی اور میڈیا ورکرز کی رجسٹریشن کے لئے ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزراء اطلاعات ویڈیو کانفرنس کے دوران صوبائی وزرا اطلاعات کو آگاہ کیا کہ گذشتہ ویڈیو کانفرنس میں یہ معاملہ زیر بحث تھا کہ اگرکوئی صحافی یا میڈیا ورکر کورونا وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اسکے لئے کیا اقدام ہوسکتا ہے.

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز ایک ایپ بنائی جائے گی اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی سلامتی اور تحفظ کے لئے کیئر فار میڈیا ایپ کے نام تیار کر لی گئی ہے جس کا باقاعدہ اجراء اس ویڈیو کانفرنس میں کر دیا گیا ہے‘ ملک کے کسی بھی حصہ میں کورونا وائرس کے متاثر صحافی یا میڈیا ورکرز جب اس ایپ پر رجسٹرڈ ہو جائیں گے تو حکومت ان کے علاج معالجے کے لئے بہتر اقدامات یقینی بنائے گی.

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کروناوائرس کی وباء سے دنیا بھرمیں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اورعالمی معیشت کونقصان پہنچ رہاہے ، پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے جسے اس چیلنج کاسامناہے۔ حکومت بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کے لئے اسٹیٹ بینک میں ایک اکائونٹ کھولے گی جوبیرون ملک سے زرمبادلہ بھیجیں گے

کورونا وائرس: رپورٹنگ کے دوران صحافیوں کو کن ہدایات پر عمل کرنا چاہیے؟عالمی اداروں نے گائیڈ لائن دے دی

Leave a reply