اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے میڈیا ایڈورٹائزنگ پالیسی ہی تبدیل کردی ، اب کیسے کام چلے گا یہ بھی بتا دیا ،طلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا ورکرز سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے شروع کردیئے ہیں ،
ذرائع کےمطاب اس حوالے سے آج وزیرعظم نے اخبارات اور ٹی وی چینلز کو اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ۔
ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ذریعے اخبارات اور ٹی وی چینلز کو واجبات کی ادائیگی کا پرانا طریقہ کار ختم ۔ وزرات اطلاعات نے اشتہارات کے واجبات کی ادائیگی کے نئے طریقہ کار کے حوالے سے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
نئے طریقہ کار کے مطابق اخبارات اور ٹی وی چینلز کو اشتہارات کے واجبات کی مد میں 85 فیصد رقم براہ راست ادا کی جائے گی ۔ اشتہارات کے کمیشن کے مد میں 15 فیصد رقم متعلقہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی کو ادا کی جائے گی ۔ کلاسیفائیڈ اشتہارات کی 100 فیصد ادائیگی براہ راست اخبارات کو ادا کی جائے گی ۔
ادائیگیوں کے نئے طریقہ کار سے اے جی پی آر ، تمام متعلقہ وزارتوں، اے پی این ایس اور پی بی اے سمیت دیگر تنظیموں کو آگاہ کردیا گیا