خفیہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم میں خان پور کے 252 افراد نے ایف بی آر سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے انسپکٹر نجیب عالم نے کہا ہے کہ شہریوں نے 2 ارب 26 کروڑ 35 لاکھ روپے کے خفیہ اثاثے ظاہر کیے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ خفیہ اثاثے ظاہر کرنے والوں سے اب تک 9 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ خان پور میں رات 11 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے ، مزید اثاثے سامنے آنے کی بھی توقع ہے.
واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے بھی کہا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالہ سے رابطے کئے ہیں. آج اس سکیم کی میعاد میں بھی 3 جولائی تک کیلئے توسیع کر دی گئی ہے.