میو ہسپتال ، مسلم لیگ ن کی جانب سے طبی عملے میں حفاظتی کٹس تقسیم ، عملے کا شکریہ

باغی ٹی وی پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے میو ہسپتال میں‌ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو کرونا حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں . اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے ، حفاظتی کٹس دیے جانے پر ڈاکٹرز ، میڈیکل سٹاف اور کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے متعلقہ عملے اور گرینڈ ہیلتھ الائنش نے میاں شہباز شریف ، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر اور مسلم لیگ ن کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا .

واضح‌ رہے کہ مسلم لیگ ن کرونا کے خلاف لڑنے عملے کے لیے حفاظتی کٹس مہیا کرتے آئے ہیں .اس سے پہلے ایک تقریف میں کرونا حفاظتی کٹس تقسیم کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوام کی اصل مدد یہ بھی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کی احتیاط پر عمل کریں .اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایک لاکھ کٹس بنائی جارہی ہیں جو عوام میں تقسیم کی جائیں گی .اس کٹ میں ماسک، سینیٹائزر، صابن ہے .کٹ میں عوام کے لئے ہدایت نامہ بھی ہے .اس کٹ کا مقصد قوم کو کورونا کے خلاف جنگ کے لئے تیار کرنا ہے .اس کٹ کے ذریعے ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی ادا ہوگا، ایک آگاہی پھیلے گی .یہ کٹس ہم ہر صوبے اور ہر شہر کو بھجوانے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں

Shares: