پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے جہانگیر ترین سے استعفی کا مُطالبہ کردیا

0
71

لاہور:پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے جہانگیر ترین سے استعفی کا مُطالبہ کردیا،اطلاعات کےمطابق پارٹی رہنما جاوید بدر نے پاکستان میں چینی بحران میں ملوث ہونے پرجہانگیرترین سے استعیفے کا مطالبہ کردیا ہے ،

جاوید بدر کا کہان ہے کہ پارٹی منشور کے مُطابق جہانگیر ترین کو فوری مُستعفی ہونا چاہے،جہانگیر ترین اپنی بے گُناہی ثابت کرنے کے بعد پارٹی رُکنیت حاصل کریں ،جاوید بدرکا کہنا ہےکہ وزیراعظم قومی مُجرموں کو فوری سزا دینے کا اعلان کریں

جہانگیر ترین کا نام آنے سے پوری پی ٹی آئی پر داغ لگا ہے ،آج حامد خان اور جسٹس وجہہ دین کی باتیں سچ ہورہی ہیں،کاش عمران خان نے پارٹی کی اندرونی رپورٹوں پر عمل کیا ہوتا،حکومت کالی بھیڑوں سے بھر چُکی ہے صفائی ضرورت بن چُکی ہے

جاوید بد رنے کہا کہ پی ٹی آئی پر پیسہ لگانے والے آج دونوں ہاتھ سے مُلک لُوٹ رہے ہیں ،خسرو بختیار اور جہانگیر ترین بزنس پارٹنر ہیں،جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگانے والے ذخیرہ اندوزی میں مصروف ہیں ،وزیراعظم نے رپورٹ پبلک کرکے اپنی ایمانداری کا ثبوت دیا ہے

Leave a reply