شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) جامع مسجد ربانی اہلحدیث بتی چوک میں نماز جمعہ کے موقع پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کے تحت سٹی بی ڈویژن پولیس نے اس مسجد کے خطیب اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماء مولانا عبدالباسط شیخوپوری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے یہ مقدمہ لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے اور اجتماع کرنے پر عائد شدہ پابندیوں کی خلاف ورزیاں کرنے کے الزام کے تحت زیر دفعہ 188 ت پ اور دی پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2015 شق 6 کے تحت سب انسپکٹر محمد طاہر خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ میں پابندی کے باؤجود 125/150 نمازیوں کا اجتماع کیا گیا جس میں لاؤڈ سپیکر بھی استعمال کیا گیا دریں اثناء مولانا عبدالباسط شیخوپوری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے بلاوجہ تبلیغی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حکومت تفتان بارڈر پر بر وقت مؤثر اقدامات کرتی تو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا تھا انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے گناہوں کی اللہ کے حضور معافی مانگے

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی
Shares: