طاقت ورامریکہ میں کرونا کا علاج بھارتی دوائی سےدوسری طرف بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے سامنے ڈھیر ہو گیا

0
63

نئی دہلی : طاقت ورامریکہ میں کرونا کا علاج بھارتی دوائی سے :بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے سامنے ڈھیر ہو گیا ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر کی دھمکی کے بعد بھارت نے کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوئن کی برآمد پر پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا ۔

ْبین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت ملیریا کی دوا ہائڈروکسی کلوروکوئن خاصی بڑی مقدار میں بناتا ہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائڈروکسی کلوروکوئن کو کورونا (کووڈ 19) کےخلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دیا تھا ۔ دوا کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مثبت نتائج کے سبب امریکا نے بھارت سے مذکورہ دوا برآمد کرنے کی درخواست کی تھی جس پر بھارت نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا کیونکہ اس دوا کو لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں خریدے جانے کے سبب بھارت میں بھی اس کی قلت ہوگئی ہے۔

بھارت کی جانب سے اس دوا کی برآمدات پر پابندی عائد کیے جانے کے چند گھنٹے بعد گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دھمکی دی کہ اگر بھارت ہائڈروکسی کلوروکوئن دوا برآمد نہیں کرتا تو کوئی بات نہیں لیکن پھر اسے اس بات کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

بعدازاں بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلورو کوئن کو امریکا برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستوا نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت پیراسیٹامول اور ہائیڈوکسی کلوروکوئن کو مناسب مقدار میں ان پڑوسی ممالک کو فروخت کرے گا جن کا انحصار ہماری صلاحیتوں پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ دوائیں ان ملکوں کو فراہم کریں گے جو خصوصاً اس مرض سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a reply