انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد.
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے پولیس ملازمان کے مسائل سنے اور حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے. ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ ون میں ون انفارمیشن کے تحت ہر پولیس اہلکار سماج دشمن عناصر کے بارے میں ہرمہینے میں کم از کم ایک معلومات لازمی دے. انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فیسیلیٹیٹ کیا جائے کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی. عوام کوبروقت میرٹ پر انصاف کی فراہی کو یقینی بنایا جائے. پولیس ملازمان کے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں.