ممنوعہ لٹریچر کے الزام میں گرفتار صحافی کو عدالت نے کیا رہا

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے معاملہ پر سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی،عدالت نے سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری کو باعزت بری کردیا

نصر اللہ چوہدری کی جانب سے محمد فاروق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ انسداددہشت گردی عدالت کا فیصلہ بنیادی قانون کے اصول کے برخلاف ہے، سینئر صحافی کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر 3 دن بعد گرفتاری ظاہر کی گئی، شواہد تو درکنار ایف آئی آر ہی قانون کے برخلاف اور غیر قانونی ہے، صحافیوں کو ہراساں اور دھمکایا گیا،

وکیل صفائی نے کہا کہ غیر قانونی حراست پر عالمی سطح پر خبریں بطور ثبوت موجود ہیں،

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سی ٹی ڈی نے تین روز تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں نامزد کردیا، استغاثہ اپناکیس ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا، ان کے خلاف ممنوعہ لٹریچر سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے، عدالت نے ان کی غیر قانونی حراست کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے سزا سنائی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جج منیر بھٹو نے 26دسمبر 2019کو سزا سنائی،سزا کو کالعدم قرار دے کر باعزت بری کیا جائے،

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

فواد چوہدری کا بے روزگار صحافیوں‌ کیلئے بڑا اعلان، مستقبل کیلئے دیے اہم مشورے

برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

کراچی کے سینئر صحافی کو 5 سال قید کی سزا، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

واضح رہے کہ  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جج منیر بھٹو نے سینئر صحافی نصر اللہ چوہدری کو مبینہ ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں 5سال قید، 10ہزار جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ سزا کا حکم دیا تھا

Leave a reply