تیزی سے پھیلتے ہوئے خطرناک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کئی بڑے اجتماعات موخر اور منسوخ ہورہے ہیں وہیں امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز عرف جے لو کی شادی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی

باغی ٹی وی :تیزی سے پھیلتے ہوئے خطرناک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کئی بڑے اجتماعات موخر اور منسوخ ہورہے ہیں وہیں امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز عرف جے لو کی شادی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی جینیفر لوپیز نے ایلن ڈی جینرز کو دئیے ایک ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث ان کی شادی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی

اداکارہ و گلوکارہ کا کہنا تھا کہ جیسے ساری دنیا اسوقت رک گئی ہے اور انتظار کررہی ہے کہ کب اس وبا سے نجات ملے گی اور اپنی معمول کی زندگی میں واپس آئیں گے ویسے ہی ہم بھی بس انتظار کررہے ہیں، کچھ ماہ انتظار کریں گے اور پھر سوچیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے

جینیفر لوپیز کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم پوری زندگی ہی ایک ساتھ گزارنے والے ہیں تو جلدی کس بات کی ہے؟

اداکارہ و گلوکارہ نے مزید کہا کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ جب ہماری منگنی ہوئی تب میں چاہتی تھی کہ چند ہی ماہ میں ہماری شادی ہوجائے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوچ تبدیل ہوگئی

رپورٹس کے مطابق جینفر لوپیز اور ایلکس روڈرگیوز رواں سال مارچ یا اپریل میں شادی کرنے جارہے تھے تاہم اداکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا

واضح رہے کہ جینیفر لوپیز اور ایلکس روڈرگیوز کی منگی گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی، رواں سال فروری کے آخری میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ ان کو اور ان کے منگیتر کو شادی کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔

خیال رہے کہ یہ جنیفر لوپز کی چوتھی جبکہ ایلکس روڈرگیوز کی دوسری شادی ہوگی دونوں کے سابقہ شادیوں سے 2، 2 بچے ہیں

نیو یارک کی صورتحال بدترین ہے سڑکیں سنسان اور ہسپتالوں میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں سلمان احمد

Shares: