حمید لطیف ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کی نصف تنخواہ کاٹ لی

0
69

حمید لطیف ہسپتال نے اپنے ملازمین کی نصف تنخواہ کاٹ لی

باغی ٹی وی :حمید لطیف نیو گارڈن ٹا؛ؤن لاہور کے ہسپتال نے ورکرز کی مارچ کی تنخواہ کاٹ لی ، پیرا میڈیکل سٹاف، فارمیسی اور نیچلے درجے میں ملازمت کرنے والے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ انہیں صرف آدھی سیلری جائے گی، جبکہ سٹاف نے ڈیوٹی پوری دی اور پورا مہینہ ذمہ داری نبھائی ہے .اسی ہسپتال کے ایک متاثرہ شخص نے کسمپرسی سے اپنی مجبوری بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی تیرہ چودہ ہزار پر کام کر ہے ہیں. اور اب یہ بھی آدھی کاٹ لیں گے تو ہمارا کیا بنے گا.گھر کے اخراجات کیسے چلائئں گے یہ تو کرائے پر ہی صرف ہو جائے گا.

اس کے علاوہ یہ کہا گیا ہے کہ اگر آپ نے اپریل کے مہینے بھی ڈیوٹی کرنی ہے تو کوئی گارنٹی نہیں کہ آپ کو تنخوا ہ دی جائے ، ملازمین کے ساتھ ان حالات میں اس طرح کی زیادتی پر ارباب اختیار کو نوٹس لینا چاہیے اور مہنگائی کے اس فور میں بیچارے غریبون کو ان کا حق دلوانا چاہیے . اس سلسے میں جب حمید لطیف ہسپتال کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا..

Leave a reply