تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے کے حکم میں توسیع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے کے حکم میں عدالت نے 3 جولائی تک توسیع کر دی

اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں قائم تجاوزات کے‌ خلاف آپریشن کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی،

عدالت نے سی ڈی اے سےاسلام آباد کا ماسٹرپلان طلب کرلیا ، عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے تحریری جواب عدالت میں جمع کروائے.

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت میں قائم تجاوزات کومسمارنہ کرے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ سی ڈی اے نے مختلف کیبن کولائسنس جاری کیے،لائسنس کے باوجود سی ڈی اے کیبنزکومسمارکررہا ہے .

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک سی ڈی اے کیبنز کےخلاف کوئی ایکشن نہ لے ،عدالت نے کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی

Comments are closed.