پیمرا حرکت میں آگیا :بول کا بولنا بند ‘قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر بول ٹی وی کے پروگرام” چیمپیئنز” پر پابندی برقرار

0
58

کراچی :پیمرا حرکت میں آگیا : ‘قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر بول ٹی وی کے پروگرام چیمپیئنز پر پابندی برقرار،اطلاعات کےمطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل بول انٹرٹینمٹ کے پروگرام ‘چیمپیئنز’ پر قابل اعتراض مواد نشر کرنے کے باعث پابندی عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے جاری پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام چیمپیئنز پر قابل اعتراض اور نامناسب مواد نشر کرنے پر 20 جنوری 2020 کو پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ پابندی کو چینل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر متعدد سماعتوں کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کا موقف تسلیم کیا اور چیمپیئنز پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد کو نازیبا، قابل اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی قرار دیا اور پروگرام کی نشریات پر پابندی عائد کردی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عدالت نے چینل کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ 10 لاکھ روپے کا جرمانہ پیمرا کو ادا کرے۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل بول انٹرٹینمنٹ پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقار ذکا کی میزبانی میں چیمپیئرز کے نام سے ایک پروگرام نشر کیا جارہا تھا۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ وقار ذکا اس سے قبل بھی دیگر نجی چینلز پر ‘لونگ آن دی ایج’ اور ‘اوور دی ایچ’ پروگرام بھی کرچکے ہیں۔تاہم اس مرتبہ ان کے پروگرام چیمپیئنز میں کافی کچھ تبدیلیاں کی گئیں تھی اور اس میں شرکت کے لیے درجنوں افراد نے آڈیشن دیے تھے جس میں سے 16 افراد کو منتخب کیا گیا تھا۔

Leave a reply