لاہور:چند ماہ وبا مزید جاری رہے تو انجام کیا ہو گا۔۔؟مبشرلقمان نے دنیا کوجگا دیا،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سنیئرصحافی ، تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کرونا وبا کی تباہ کاریوں‌ کے نتیجے میں‌ہونے والی تبدیلیوں پرسے جس طرح پردہ اٹھایا ہے وہ ایک قابل غوربات اورحقیقت بن کرسامنے آیا ہے

سنیئرصحافی مبشرلقمان نے دنیا کوکرونا کے نتیجے میں ہونےوالے اقدامات پربھی روشنی ڈالا اورساتھ یہ بھی انکشاف کردیا کہ ابھی تک اس وبا سے نمٹنے کے لیے تمام تراقدامات کیئے جارہے ہیں .لیکن سب سے خوف والی بات یہ ہے کہ دنیا ایک بہت بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے

مبشرلقمان نے اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا کہ ابھی تک کسی ملک اورمعاشی طاقت کے پاس بھی اس کے اثرات سے نکلنے کا کوئی ٹھوس حل نہیں ہے ، کیسے اس بحران سے نکلا جائے یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہی ہوگا ،انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے دنیا ہی بدل گئی ہے، رات کو دن کا منظرپیش کرنے والے شہر اب ویران پڑے ہیں ،

 

 

سنیئرصحافی نے معاشرتی اقدارکی کچھ قدروں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کرونا نے تو محبتیں‌ہی چھین لی ہیں‌، اب کسی کو ملنا اچھا نہیں سمجھا جاتا ، بزرگوں کے پاس نہ بیٹھا جائے گا اورنہ ہی بزرگوں کو اپنے پاس بٹھایا جائے گا

انہوں نے اٹلی کے حالات کی گھمبیرصورت حال پربھی انکشافات کیئے انہوں‌نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاون میں کمی کی ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں سے نکل آئیں لیکن لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے

انہوں نے کہا کہ اصل صورت حال تواگلے آنے والے دنوں‌میں معاشی بدحالی پرقابو پانا ہے ، کیاکرونا کی وجہ سے چین کمزورہوگیا ،روس اورامریکہ بھی متاثرہوئے بغیر نہ رہے سکے

دنیا نہیں جانتی کہ کل کیا ہوگا ، یہ وبا آگے چل کرمزید تباہی کا سبب بنے گی ، امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ ہنری کسنجر نے کہا ہےکہ اس کے اثرات بہت تباہ کن رہیں گے ،دنیا تو اس کے لیے تیار تو نہیں

اشیائی بینک نے کہا ہے کہ اس کے کرونا وائرس کی وجہ سے پیداوار کی نمومیں بہت زیادہ کمی واقع ہوجائے گی ،مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ جولوگ یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ 2008 میں مالیاتی نقصانات سے زیادہ اس کے نقصانات ہوں گے

عالمی جی ڈی پی 90 ٹرلین‌ ڈالرہے ،عالمی دنیا نے اس وائرس کی وجہ سے 3 ٹرلین کا نقصان برداشت کیا ہے ، اگریہ وائرس ایسے ہی بڑھتا گیا تو مئی جون میں اس کی تباہ کاریاں بہت زیادہ ہوں گی

ایپل جیسے ادارے کو روزانہ کی بنیاد پراربوں روپے نقصان اٹھا رہا ہے ،

کرونا وائرس نے دنیا بھرمین بے روزگاری میں اضافہ کیا ہے ، امریکہ میں بے روزگاری سب سے زیادہ پھیل رہی ہے،اس وقت امریکہ میں 3.2 ملین بے روزگار ہوگئے ہیں‌،اگلے چھ ماہ میں یہ تعداد 8 سے 12 لاکھ تک پہنچ سکتی ہیں

ٹرمپ کی طرف سے اعلان کردہ امدادی پیکج کو ناکافی سمجھا جارہا ہے،6-10 ٹریلین ڈالرز کی ضرورت ہوگی تب جا کرامریکی عوام کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے ،کرونا وائرس نے روس اورسعودی عرب کی تیل کی لڑائی کو ان کی طرف ہی موڑ دیا ہے ،

اگرتیل پیدا کرنے والے ملک ہی معاشی طورپربدحال ہوگئے ہوں‌توپھرامریکہ جیسے ملک کی تباہی بھی بہت زیادہ ہوگی ،یورپی ممالک اس وقت بہت سخت معاشی صورت حال کا سامنا کررہے ہیں ، یورپین یونین معاشی مارکیٹ میں پہلے سے موجود ہے ، چین ابھی تک اس سطح تک نہیں پہنچ سکی

مبشرلقمان نے کہا کہ جب طاقتورملکوں کی صورت حال اس قدرخراب ہے تو غریب ممالک کا کیا حال ہوگا ،بھارت میں تو صورت حال اس قدرخراب ہوچکی ہےکہ شاید کل کو کوئی سبزی توڑنے کے لیے بھی گھر سے نہ نکلے ،خوراک کا بحران پیدا ہوچکا ہے

مبشرلقمان نے کہا کہ پاکستان کی صورت حال بھی معاشی طورپربہت خراب ہے،اگلے الیکشن میں لوگ سڑک اورپل بنانے پرنہیں بلکہ سکول اورہسپتال بنانے پرہوگی ، مبشرلقمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمراانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس مشکل صورت حال سے نکلنےکے لیے مناسب حکمت عملی اختیارکریں

Shares: