لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا؟ 19 سالہ لڑکی نے کیا 60 کلو میٹر پیدل سفر،اسکے بعد کیا ایسا کام کہ سب رہ گئے حیران

0
37

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا؟ 19 سالہ لڑکی نے کیا 60 کلو میٹر پیدل سفر،اسکے بعد کیا ایسا کام کہ سب رہ گئے حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے متعدد ممالک میں لاک‌ ڈاؤن ہے، بھارت نے بھی 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، ایسے میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک لڑکی اپنے دوست کو ملنے گھر سے پیدل نکلی اور 60 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے دوست کے گاؤن پہنچ کر اس سے شادی کر لی، آندھرا پردیش کے ضلع ہنومان جنکشن کی رہائشی 19 سالہ چتیکلا بھوانی اپنے دوست کو ملنے اپنے گاؤں سے 60 کلو میٹر دور ایدپلی گاؤں پیدل پہنچی اور اپنے دوست سانئی پوننیا سے ملی، دونوں چار سال قبل ملے تھے اور دونوں میں دوستی ہو گئی تھی، دونوں نے دوستی بارے اپنے گھر والوں‌ کو بتایا تھا لیکن ان کے گھر والے شادی پر راضی نہیں ہوئے تھے.

لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے شادی کے انکار کے بعد دونوں نے بھاگ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 21 روزہ لاک‌ ڈاؤن لگا دیا گیا جس کی وجہ سے وہ دونوں‌ شادی نہ کر سکے تا ہم انکا آپس میں‌رابطہ رہا، لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے شادی کا پروگرام بنایا اور لڑکی پیدل ساٹھ کلو میٹر کا سفر طے کر کے اپنے دوست کے پاس پہنچی اور دونوں نے شادی کر لی.

ساٹھ کلو میٹر پیدل سفر کرنے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن لگتا نہیں کہ لاک ڈاؤن ختم ہو اور ہم سے صبر نہیں ہو رہا تھا اسلئے یہاں آئی اور میں نے شادی کی، شادی کی اطلاع جب ان کے گھر والوں کو ملی تو انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس کے بعد دونوں پولیس سٹیشن پہنچے اور تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی،دوسری جانب لڑکی کے والدین نے اسکی گمشدگی کا بھی مقدمہ درج کروا دیا ہے.

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا

Leave a reply