کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

0
30

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے علاج کے حوالہ سے حکومت پر تنقید کرنیوالے اپوزیشن جماعت کے رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا ہے

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست آسام میں اپوزیشن جماعت آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام نے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے حوالہ سے مودی سرکار پر تنقید کی تھی اور قرنطینہ مراکز میں ناقص انتظامات کا پول کھولا تھا جس پر مودی سرکار نے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کروایا

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا، آساما کے ڈی جی پولیس بھاسکر جیوتی نے اس بات کی تصدیق کی ہے

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 145 ہو گئی ہیں. مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا.

Leave a reply