تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

0
83

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د میں تبلیغی جماعت کے ایک اور شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

ڈی سی اسلام آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی اجتماع لاہور سے انے والے ایک اور صاحب میں کرونا ٹیسٹ پاذیٹیو آیا ہے ۔ ان کا گھر شہزاد ٹاون میں ہے ۔ علاقے کو رات کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ اللہ سب کی حفاظت فرمائے ۔ گردو نواح کے لوگوں سے گزارش ہے کہ گھر سے نہ نکلیں

ایک اور ٹویٹ میں ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اس مسجد اور اس کے گردو نواح میں مزید ۹ لوگوں کو کرونا ہو چکا ہے ۔ ٹوٹل 16۔ کوٹ ہتھیال اور بارہ کہو کو پوری طرح سیل کیا جا چکا ہے ۔ سب سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ بارہ کہو روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کی جا چکی ہے .

اسلام آبا دکے علاقے بارہ کہو کی یوسی کوٹ ہتھیال کو تین روز قبل اسوقت لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جب ایک تبلیغی جماعت کے رکن میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے کچھ کے مثبت آئے،  علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، پولیس، فوج کی بھاری نفری علاقہ میں موجود ہے.

واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کے 16 مریض سامنے آئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرغستان کے عبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد مریض کے ساتھ جماعت میں موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی جماعت کی جانب سے دورہ کی جانے والی مسجد سیل کردی گئی،ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ مریض کے ساتھ موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا ہے،

Leave a reply