تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

0
45

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ مسجد میں موجود ایک چینی باشندے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تبلیغی جماعت کے دیگر اراکین اور ان سے ملنے والے 200 اراکین کو مسجد میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا

حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانے والے چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص کے بعد محکمہ صحت کے حکام مسجد پہنچ گئے اور وہاں 2 سو سے زائد افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا، تمام افراد کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے،

حیدرآباد انتظامیہ سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی، اور مسجد کو سیل کردیا کسی بھی شخص کو مسجد کے اندر یا بہار جانے کی اجازت نہیں،

19 سالا چینی نوجوان کچھ ہفتے قبل 210 افراد کے ساتھ رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے سیدھا تبلیغ کے لیے قاسم آباد کی وحدت کالونی میں قائم نور مسجد آیا تھا۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرفیو نافذ ہے، مساجد میں شہریوں کے نماز پڑھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، لاڑکانہ مین بھی کرونا کے مریض سامنے آئے ہیں. قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے، میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی، یہ فیصلہ عوا کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا، عوام کو ایک مرتبہ ان کے اپنے بچوں او ر خاندان سمیت صوبے اور ملک کے عوام کی صحت کی خاطر لاک ڈائون پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں

Leave a reply