تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

0
30

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے حوالہ سے غلط خبر دینے والے صحافی کو گرفتار کر لیا گیا

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا میں واٹس ایپ کے ذریعے تبلیغی جماعت کے افراد کے حوالہ سے غلط خبر دینے پر ایک صحافی کو گرفتار کیا گیا ہے

اترپردیش کے ضلع اوریا میں وہاٹس ایپ کے ذریعہ افواہ پھیلانے اور سرکاری کاموں میں روکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک مبینہ میڈیا نمائندے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اس سے قبل علی گڑھ اور مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بھی پولیس نے اسی طرح کی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے تبلیغی جماعت پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔

ضلع اوریا کے قصبہ اننترام کے شہری شیلندر سنگھ نے پانچ اپریل کو واٹس ایپ پر اپنی ایک پوسٹ میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر ایک قابل اعتراض پوسٹ کی تھی۔ جس کی شکایت اشفاق خان نامی شخص نے پولیس سے کی تھی۔ پولیس نے ریونیو محکمے کے افسران کے ساتھ معاملے کی تحقیقات کی تو وائرل پوسٹ میں جو دعوی کیا گیا تھا وہ غلط ثابت ہوا.

شہری نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ دہلی سے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شرکت کرکے واپس آنے والے چار پانچ افراد پہلے چھپے رہے اور اب غائب ہوگئے ہیں۔ خبر غلط ثابت ہونے پر پولیس نے شیلندر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جب پولیس ٹیم شیلندر کو گرفتار کرنے اس کی دوکان پر پہنچی تو اس نے خود کو میڈیا کا نمائندہ بتایا اور پولیس کے ساتھ گالی گلوج اور دیکھ لینے کی دھمکی بھی دی.

پولیس کے مطابق شیلندر کے پاس ایک نیوز چینل کا کارڈ تھا جس کی منظوری 22 نومبر 2019 میں ختم ہو چکی تھی۔ ضلعی انفارمیشن آفس سے پولیس نے معلومات لیں تو بتایا گیاکہ اس نام سے کسی میڈیا نمائندے کا کوئی اندراج نہیں ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سوشل میڈیا میں افواہ پھیلانے، سرکاری کام میں روکاوٹ پیدا کرنے، لاک ڈاؤن کے باوجود دکان کھولنے سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا ہے.

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

قبل ازیں دہلی کے تبلیغی مرکز نظام الدین سے وابستہ مولانا سعد کو دہشت گرد کہنے والے ایک ڈاکٹر کو مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پولیس نے گرفتار کیا ہے،واقعہ اورنگ آباد علاقے کا ہے جہاں پولس نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور سے ایک قابل اعتراض پیغام پوسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا مذکورہ شخص کی شناخت ڈاکٹر سنبھاجی گووند چتلے کے طور پر ہوئی جس کی عمر 38 سال ہے۔

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

یوپی کے علی گڑھ میں ہندو مہاسبھا کی لیڈر پوجا شکون پانڈے کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پوجا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ تبلیغی جماعت والوں کو سیدھی گولی مار دینی چاہیے۔

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

Leave a reply