پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

0
38

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں تبلیغی جماعت کے سب سے بڑے مرکز ابدالی مسجد کو قرنطینہ ڈیکلئر کردیا گیا

ابدالی مسجد میں دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان کے تبلیغی جماعت کے 391 افراد موجود ہیں، ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی ہدایت پر تمام افراد کی رجسٹریشن اور سکریننگ شروع کر دی گئی،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ابدالی مسجد کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے ابدالی مسجد میں اردو اور پشتو میں خطاب کیا، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کورونا وائرس کا سامنا ہے،اس وباء کے خاتمہ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،احتیاطی تدابیرکے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے برتن اور بستر استعمال کرنے سے اجتناب کریں،

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا مزید کہنا تھا کہ تمام افراد ماسک لگائیں اور سینی ٹائزر استعمال کریں،آپ نے جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اس کے لئے سب کا مشکور ہوں، ابدالی مسجد کے اکابرین نے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا،حکومت ابدالی مسجد میں مقیم افراد کو تمام سہولیات فراہم کرے گی،

ڈپٹی کمشنرنے ابدالی مسجد کی انتظامیہ کو 750 سرجیکل ماسک اور 100 سینی ٹائزر کا عطیہ بھی دیا ،اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید اور شہزاد محبوب بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ابدالی مسجد کو مکمل طور پر سٹیریلائزیشن بھی شروع کر دی گئی،سٹیرلائزیشن میں ایمرجنسی ریسکیو1122 کے باوزر نے حصہ لیا ،محکمہ صحت کی طرف سے بھی ابدالی مسجد میں کیمپ قائم کر دیا گیا.

پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 638 کنفرم مریض ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 7 ہو گئی، 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 80 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی.

لاہور میں 126، گجرات 62، گوجرانوالہ 11، جہلم 28 اور راولپنڈی میں 40 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملتان شہر میں 2، فیصل آباد شہر میں 9، منڈی بہاوالدین 4، ناروال 1، رحیم یار خان 2، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 ،اٹک 1, بہاولنگر میں 1، میانوالی میں 3 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی. قصور میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ گیا

ننکانہ صاحب میں 13، خوشاب میں 1، بہاولپور میں 1، ڈی جی خان شہر میں 5، حافظ آباد میں 5 اور قصور میں ایک مریض میں تصدیق ہوئی۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی

دوسری جانب میو ہسپتال میں کروناوائرس کا تصدیق شدہ 41 سالہ مریض جاں بحق ہو گیا،چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کے مطابق 41 سالہ مریض اوکاڑہ کا رہائشی تھا، مریض میو ہسپتال میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا. مریض کا کروناوائرس کا ٹیسٹ م‍ثبت آیا تھا.مریض کروناوائرس کی علامات کے ساتھ فالج اور دماغی بیماریوں کا بھی شکار تھا،

میو ہسپتال میں اب تک کروناوائرس کے تین مریض ہلاک ہو چکے ہیں ، پنجاب میں کرونا وائرس سے ہلاک مریضوں کہ تعداد 7ہو گی ہے.

Leave a reply