کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

0
63

کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، کرونا وائرس کا سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا ہے، جہاں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گئی ہے ، امریکا میں 11 بھارتی شہری بھی کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 16 بھارتی شہریوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جو امریکہ میں مقیم ہیں.

امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے تمام بھارتی شہری مرد ہیں،10 بھارتی شہری نیو یارک اور نیو جرسی میں ہلاک ہوا، ان میں سے 4 نیویارک سٹی میں ٹیکسی ڈرائیور تھے، نیویارک سٹی کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 6000 سے زیادہ شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزارہو چکی ہے اسی طرح نیوجرسی میں 1500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مریضو‌ں کی تعداد 48000 ہے

فلوریڈا میں بھی ایک بھارتی شہری کی ہلاکت ہوئی ہے،کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں ہلاک ہونے والے بھارتی افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی کہ وہ کیا کرتے تھے

امریکا میں 16 بھارتی شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں، سب کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے،امریکہ میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی شہریوں کا تعلق مہاراشٹر، کرناٹک، اترپردیش اور اتر کھنڈ سے ہے،بھارتی حکومت نے اپنے قونصل خانوں کو بھارتی شہریوں کی مدد اور علاج کا حکم دیا ہے.

امریکہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سخت قوانین بنائے گئے ہیں ، سفری پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں جس کی وجہ سے بھارتی شہریوں کی ہلاکت کی صرف اطلاع دی گئی ہے، ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان یا کسی عزیزو اقارب کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی.

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا.  بھارت میں کرونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 6725 ہے، 620 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 226 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے

Leave a reply