بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں پاکستان کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہو گئیں

0
42

بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں پاکستان کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہو گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی تباہی جاری ہے، بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6725 ہو گئی ہے ،بھارت میں کرونا سے 226 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 620 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 540 نئے مریض سامنے آئے، کرونا وائرس بھارت کی 31 ریاستوں میں پھیل چکا ہے،مریضوں میں 65 غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں.

بھارتی وزارت صحت کے مطابق کرونا کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں جہاں 1135 مریض سامنے آئے ہیں اور 72 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں 8 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 117 نئے مریض سامنے آئے، تامل ناڈو میں کرونا وائرس کے 738 مریض ہیں جبکہ 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،دہلی میں 720 مریض اور 12 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 93 نئے مریض سامنے آئے

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق تلنگانہ میں 427 مریض اور 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،کیرالہ میں 345 افراد متاثراوردوافراد کی ہلاکت ہوئی ہے ۔راجستھان میں 381 مریض اور اب تک تین افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ اتر پردیش میں 361 مریض اور چار ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ آندھرا پردیش میں348اورکرناٹک میں 181 مریض ہیں جبکہ بالترتیب چاراورپانچ لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔

مدھیہ پردیش میں 229 اورگجرات میں 179 مریض ہیں اور بالترتیب 13 اور 16 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے .گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 3 مزید افراد کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ پنجاب میں آٹھ، مغربی بنگال میں پانچ، ہریانہ میں تین ، بہار، اڈیشہ اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں، بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے تا ہم مودی سرکار لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور کر رہی ہے.بھارت کی کئی ریاستوں نے لاک ڈاؤن بڑھانے کی حمایت کی ہے،بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے  مودی سرکار نے 25 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا.

کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

Leave a reply