کرونا وائرس نے عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑیں ڈال دیں‌، الجزیرہ کا دعویٰ معنی خیز ہے، مبشرلقمان

0
49

لاہور:کرونا وائرس نے عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑیں ڈال دیں‌، الجزیرہ کا دعویٰ معنی خیز ہے، باغی ٹی وی کےمطابق دنیائے صحافت میں معروف الجزیرہ ٹی وی نے کہا ہےکہ کروناوائرس کی تباہ کاریوں کے خلاف عمران خان کی حکومت کی بہترحکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ اورعمران خان کے درمیان کافی حد تک دراڑیں پڑگئی ہیں‌

باغی ٹی وی کےمطابق اس اہم پیش رفت پر پاکستان کے معروف صحافی ،سینیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ان حقائق کی حقیقت جاننے کےلیے پاکستان میں کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی ناقص منصوبہ بندی اوربڑے وسیع پیمانے پراس وائرس کے پھیل جانے کو بڑی وجہ قرار دیا ہے

مبشرلقمان نے اس حوالےسے اہم حقائق پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کو جنوری کے اوائل میں ہی پاکستان میں کرونا وائرس کے پائے جانےکےباوجود حفاظتی اقدامات نہ کرنے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بڑی سستی یہ بھی ہےکہ وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والوں کی درست طریقہ سے سکریننگ بھی نہیں کی جس کی وجہ سے آج یہ معاملات درپیش ہیں‌

 

ذرائع کے مطابق الجزیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے مبشرلقمان نےکہا کہ اگرصوبائی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کی سکریننگ نہ کرتے تو آج 18 ملین شہریوں کا شہروہان بن سکتا تھا

حجاج کرام کے حوالے سے الجزیرہ نے کہا کہ ان کے حوالے سے حکومت کی پالیسی بھی ناقابل فہم ہے ،ان کے لیے بہترانتظامات نہ کئے گئے ، وزیراعظم نے اگرکوشش کی تو پھروہ غیر سنجیدہ تھی

الجزیرہ کا کہنا ہےکہ خود وزیراعظم کا لاک ڈاون کےحوالے سے فیصلے نے احتیاط کی بجائے غیراحتیاطی حالات پیدا کردیئے ،پارٹی میں بھی اس نظریہ کو پسند نہ کیا گیا

سندھ نے بھی اس کو فالو نہ کیا ، ہستپال اورفرنٹ لائن پرکام کرنے والوں کی حفاظت کےلیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے تھے ، ان حالات میں پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کو عوام میں‌ اپنا اثرورسوخ بحال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا

مبشرلقمان نے الجزیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو فوج کے ترجمان کی طرف سے صوبائی حکومتوں‌کو کہا گیا کہ فوج کی طرف سے حفاظتی دستے تیار ہیں،انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان نے صحافیوں کی تنقید کو بھی کبھی سنجیدہ نہیں لیا یہی وجہ ہے کہ عمران خان کی پالیسیاں بھی اسی بات کی ترجمانی کرتی ہیں‌

مبشرلقمان نے کہا کہ عمران خان نے سندھ میں لاک ڈاون کی مخالفت کی جس کی وجہ سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ،دیگرصوبوں میں بھی یہی صورت حال بپا تھی ، دوسری اہم بات یہ ہےکہ مذہبی جماعتوں کے اجتماعات کے حوالےسے بھی پالیسی غیرواضح تھی جس کا نقصان یہ ہوا کہ وائرس بے قابو ہوگیا

مبشرلقمان نے کہاکہ الجزیرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم اپریل کو ایک ویڈیولنک کانفرنس ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے ، اس کے بعد اسد عمر نے جس انداز سے اس معاملے کو ڈیل کیا یہ بھی حکومت کی کمزوری کی نشاندہی کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ الجزیرہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اب معاملات اوربھی خراب ہیں ، میاں نوازشریف کو طبی بنیادوں پربیرون ملک بھیج دیا گیا اوراپوزیشن نے عمران خان کو ہٹانے کےلیے نئے سرے سے پھرحکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی ہے

الجزیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے مبشرلقمان نے کہا کہ ان حالات میں جب عمران خان اس وبا کے خلاف موثرطورپرکام کرنے میں کامیاب نہیں‌ہوسکے تویہ ناکامی کل کو عمران خان کی ناکامی ثابت ہوسکتی ہے، آنے والے دنوں میں اگرحالات زیادہ بگڑگئے توپھرحکومت کے دن بھی برے اسکتے ہیں‌

Leave a reply