امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزارسے زیادہ ہو گئی

0
28

امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزارسے زائد ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا امریکا میں وار جاری ہے، امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 672 ہو گئی ، امریکہ میں مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے.

امریکیوں کو خبر دار کیا گیا تھا کہ رواں ہفتے کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،اور یہ تعداد ایک ہفتے میں 60 ہزار تک جا سکتی ہے،

امریکہ میں ایک روز میں 1458 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ روز 1900 ہلاکتیں ہوئی تھیں،نیو یارک میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،نیویارک میں کرونا وائرس سے سات ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

کرونا وائرس سے بچاؤ‌کے لئے امریکہ کی متعدد ریاستوں نے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر رکھا ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے، حکومتوں نے شہریوں کو گھرون میں رہنے کی ترغیب دی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وفاقی سطح پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کر رکھا ہے،

واشنگٹن میں ابتک 1440کوروناکیسز رپورٹ ہوئے اور کوروناسے27افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نیوجرسی میں1504 افراد ہلاک اور 47 ہزار سے زائد مریض ہیں .

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے یہ بات یقینی نہیں کہ گرم موسم میں کورونا کا زورٹوٹ جائے گا۔ دوسری جانب امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک کے بعد واشنگٹن کوروناکا گڑھ بن سکتا ہے، امریکی دارالحکومت کورونا کا دوسرابڑا نشانہ بننے والاہے۔ آنے والے مہینوں میں واشنگٹن میں کورونا بدترین شکل اختیارکرسکتا، واشنگٹن کے رہائشی احتیاطی تدابیر ، سماجی دوری پرعمل نہیں کررہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں نے نومبرمیں چین میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹس دی تھیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات نہیں کیے گئے.

قبل ازیں امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے کہا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام ملٹری ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف سویلین اسٹاف کی مدد کریں گے، بہت سے لوگوں میں وائرس کی علامات نہیں مگر ٹیسٹ مثبت آ رہے ہیں۔ نیویارک میں میڈیکل سپلائی کی کمی پوری کی جا رہی ہے، این 95 ماسک سمیت حفاظتی لباس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک نہیں مل رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا ہے۔

Leave a reply