رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو بری کردیا گیا

0
165

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو بری کردیا گیا
انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت دیگر کو بری کر دیا۔ اے ٹی سی کراچی میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت تمام افراد کو مقدمے سے بری کر دیا۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف مقدمہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا تھا اور انہوں نے اس مقدمے میں 2 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارا۔ ملزمان پر ملک مخالف اور قومی سلامتی کے خلاف تقاریر کا الزام تھا۔ خیال رہے کہ پشتوں تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے سپیکر کے پروڈکشن آرڈرز پر جیل سے بلا لیا گیا تھا۔ تاہم قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے تھے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

Leave a reply