پاکستان میں واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین پریشان

0
43

پاکستان میں آج صبح تقریبا 12 بجے کے بعد واٹس ایپ ڈاؤن کردیا گیا ہے.

مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے میں صارفین کو مسئلہ درپیش ہے۔ پاکستان اور انڈیا سمیت دیگر ممالک میں بھی صارفین واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے سے قاصر ہیں۔ جبکہ واٹس ایپ پر نہ ذاتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور نہ گروپس میں بھجوائے جا سک رہے ہیں۔

جبکہ سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوری ٹرینڈ کر گیا۔ واٹس ایپ سروس پاکستان، بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ڈاؤن ہو گئی۔ واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوتے ہی صارفین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مسئلے کی نشاندہی کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جا رہے۔


فیس بیک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ کے ایک ترجمان نے کہا کہ کچھ لوگوں کو فی الحال پیغامات بھیجنے میں دشواری کا سامنا ہے، اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور جلد از جلد ہر سروس بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ فیس بک کے چیف ٹیکنالوجی افسر مائیک شروفر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ہم پر انحصار کرنے والے چھوٹے اور بڑے کاروبار، خاندانوں اور افراد سے میں معذرت خواہ ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سروسز کی 100 فیصد بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے‘۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

Leave a reply