ڈکیتی اور راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

0
28

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ضلعی پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کیے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سید والہ پولیس نے SHO محمد علی کی سربراہی میں 15 سال سے ہاوس رابری کے مقدمہ مطلوب اشتہاری ملزم ذوالفقار وٹو کو گرفتار کیا۔ ملزم اشتہاری روپوش تھا جسکو تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ مزید کاروائی کے دوران تھانہ واربرٹن پولیس نے SHO محمد بوٹا کی سربراہی میں ڈکیتی کے مقدمہ میں 7 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم محفوظ کو پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا۔ وریں اثناء تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے SHO محند شبیر کی سربراہی میں راہزنی کے مقدمہ میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم عبدالزاق کو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گرفتار کیا۔ ملزم اشتہاری نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ اسلحہ کے زور پر راہگیروں کو لوٹا اور فرار ہو گیا تھا۔ تینوں اشتہاری ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔

ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ سیدوالہ، SHO تھانہ واربرٹن، SHO تھانہ مانگٹانوالہ اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ تین خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ضلعی پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مثبت حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ ضلع بھر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ میرا مشن ہے۔

Leave a reply