بلدیہ بھیرہ کی غفلت کے باعث شہر کی نصف سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئی۔ بیرون دروازہ لالو والا میں مخیر شخصیت کی طرف سے نصب کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا تقریبا 19 ہزار روپیہ کا بل بجلی بلدیہ کی غفلت کی نظر ہوگیا اور عدم ادائیگی پر فیسکو بھیرہ نے اس کا کنکشن کاٹ دیا ہے۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے وہ بلدیہ کی اس نااہلی کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا کنکشن بجلی بحال کرائیں تاکہ عوام کو پینے کا پانی میسر آ سکے۔

بلدیہ بھیرہ کی غفلت کے باعث شہر کی نصف سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئی
Shares:







