باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پنجاب میں سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں مزید 62 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2656 ہوگئی

تبلیغی اجتماع سے منسلک 43 مزید مبلغین میں کورونا کی تصدیق، صوبے میں تعداد 864 ہوگئی ،لاہور میں 11 مزید افراد کورونا کا شکار، شہر میں تعداد 445 ہوگئی ،جہلم میں 6 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق،تعداد 33 ہوگئی ،سیالکوٹ میں 2 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 29 ہوگئی ،گجرات میں مزید ایک شخص میں کورونا کی تصدیق، تعداد 136 ہوگئی ،پاکپتن میں بھی کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا

پنجاب میں کورونا وائرس سے 3 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق رحیم یار خان، ملتان اور بہاولپور میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی،صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 272 ہوگئی ,پنجاب میں 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے پر شہر کے 10 علاقے سیل کر دیے گئے ہیں۔ رائیونڈ، سکندریہ کالونی، مکھن پورہ کے بعد مزید 7 علاقے سیل ہیں۔ بیگم کوٹ شاہدرہ، رستم پارک گلشن راوی، مغلپورہ ریلوے کالونی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی گوہاوا ویلیج بیدیاں روڈ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد574 ہے۔ لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ 66 کورونا مریض سامنے آنے پر علاقے سیل کئے گئے ہیں

قبل ازیں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کورونا سے وفات پانے والے افراد کی تدفین کیلئے ایس او پی جاری کردیا ہے، ایس او پی سے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کے تمام چیف آفیسرز کو بھجوادیاگیا۔ ایس او پی کے مطابق تدفین پرمامور 6 افرادپر مشتمل ٹیم ہوگی، کلورین سپرے کنٹینر میں لے جایا جائے گا، ٹیکنیکل سپروائزر، سپرے کرنے کیلئے ایک ممبر اور چار ممبران مزید ٹیم میں شامل ہونگے۔

Shares: