کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

کرونا کا خوف، شوہر کو جسمانی تعلقات قائم کرنے سے بیوی کے روکنے پر گناہ ملے گا یا نہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک عالم دین نے کہا ہے کہ اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کو کرونا کے خوف کی وجہ سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے روکتی ہے تو اس میں کوئی گناہ نہیں ہے

سعودی عرب کے عالم دین ڈاکٹرعبداللہ بن محمد المطلق نے اپنے ایک فتویٰ میں کہا ہے کہ اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کو کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے قریب آنے سے روک دیتی ہے تو وہ گنہگار نہیں ہو گی.

سعودی سپریم علما کونسل کے اہم رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر المطلق سعودی عرب کے ٹی وی چینل کے مذہبی پروگرام فتاویٰ میں عوام کے سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ میرا شوہر کرونا کی موجودہ وبا کے دنوں میں بھی گھر پر نہیں رہتا اور زیادہ وقت باہر گزارتا ہے ۔ اس کو حکومت کی ہدایات کی بھی پروا نہیں ہے ، جس کی وجہ سے میں اپنی اور بچوں کی صحت اور زندگی کے حوالے سے فکر مند ہوں ۔ اس ڈر کی وجہ سے میں نے شوہر کے ساتھ سونا بھی بند کر دیا ہے ۔ خاتون نے عالم دین سے سوال کیا کہ کیا میں ایسا کر کے گنہگار تو نہیں ہو رہی ؟

اس سوال کے جواب میں سعودی عالم دین ڈاکٹرعبداللہ بن محمد المطلق کا کہنا تھا کہ آپ بالکل بھی گناہ کی مرتکب نہیں ہو رہیں ۔ بلکہ آپ تو اپنی حفاظت کر رہی ہیں ۔ کیونکہ یہی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ اپنے آپ کو ہلاکت میں مت ڈالو ۔آپ شوہر کی بات کرونا وائرس کے ڈر کی وجہ سے نہیں مان رہیں ۔ اگر آپ کی بات مان کر آپ کا شوہر گھر پربیٹھنے کی بجائے باہر جاتا ہے اور اسے زندگی کی پرواہ نہیں ، تو آپ اپنی حفاظت کی خاطر خود کو اس سے دورہی رکھیں ۔

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

سعودی عالم دین نے خاتون کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا شوہر گھر نہیں بیٹھتا تو حکام کو اطلاع دے کر اسے قرنطینہ مرکز منتقل کروا دیں. وہ 14 دن وہان رہے اسکے بعد گھر آئے،انہوں نے شہریوں سے اپیل بھی کی کہ خدا را گھروں میں رہیں اور خود کو کرونا سے بچائیں.

 

 

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، سعودی عرب میں بھی کرونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 40 کے قریب اموات بھی ہو چکی ہیں، کرونا سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب میں بھی دیگر ممالک کی طرح کرفیو نافذ کیا گیا ہے، کسی کوگھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے

لاک ڈاؤن، گھروں میں فاقے، شہری باہر نکل آئے، درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی

Comments are closed.