ریلوے کرایوں، سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد بجلی بھی مہنگی

0
39

یکم جولائی ، پاکستانی قوم کے لئے مہنگائی کے ڈرون حملوں کا دن ، ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ہوا تو دوسری جانب سی این جی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، اب بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا

سی این جی کی قیمت میں اضافہ، ٹرانسپورٹر کا گاڑیاں کھڑی کرنے کا اعلان

سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں میں اضافہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 5 کلوواٹ تک کے کمرشل صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی نہیں کی گئی۔اس کے علاوہ برآمدی شعبے والے صنعتی صارفین کے لیے موجودہ نرخ 7.50 روپے فی یونٹ برقرار رکھے گئے ہیں۔ نیپرا نے ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا تھا تاہم حکومت نے نیپرا کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے صرف 75 پیسے اضافہ کیا۔

یکم جولائی سے ہو گی ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت،اہم خبر

واضح رہے کہ اس سے قبل ریل کے کرایوں میں اضافہ ہو چکا ہے، سی این جی مہنگی ہو چکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹر نے کرائے بڑھا دئیے. ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کے لئے تیاری شروع کر دی ہے، سندھ اور بلوچستان میں سی این جی 20 روپے اضافے سے 124 روپے کلو، کے پی کے میں سی این جی 22 روپے اضافے سے 139 روپے کلو اور پنجاب میں 4 روپے اضافے سے 90 روپے لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

Leave a reply